ملک کی عوام کو جمہوریت اور حقوق چاہئیں: تحریک انصاف

Published On 23 February,2025 06:21 pm

کراچی:(دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ ملک کی عوام کوجمہوریت اورحقوق چاہئیں۔

شہر قائد میں محمود خان اچکزئی،صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر،سردارلطیف کھوسہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں، ہم سب کےحقوق یکساں ہیں، ہم سب نے اپنےحقوق کے لیے اکٹھے لڑنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کو جمہوریت اورحقوق چاہئیں، عوام چاہتےہیں ان کے ووٹ کی عزت ہو، جمہوریت کےعلاوہ پاکستان کا اور کوئی مستقبل نہیں۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خط کے ذریعے اداروں اور قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے، وہ خط کےذریعے کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے، بانی اداروں کو کہہ رہے ہیں، آئین کی پاسداری کرو، تمام اداروں نے اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا نے کہا کہ یہ پارلیمان عوام کی نمائندہ نہیں ہے، وفاق کی جانب سےصوبوں کو ان کے حقوق نہیں دیئےجا رہے ہیں۔
سردار لطیف کھوسہ
رہنما تحریک انصاف سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26نومبر کو نہتےمظاہرین پر گولیاں چلائی گئیں، وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ،خواجہ آصف،آئی جی پنجاب ذمہ دار ہے، یہ فسطایئت کا دور ہے، ملک کو بےآئین سرزمین بنا دیا گیا ہے، پیکا ایکٹ کومسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی نے بھی اسی لیے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے ، چیف جسٹس نےکہا عمران کےخط کوآئینی بینچ کو بھیج دیا ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا
چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ 26نومبرکی ہمیں سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں دی گئیں، یہ ڈھٹائی کےساتھ جھوٹ بولتے ہیں، پاکستان کے آئین میں تمام بانی نےوہی خط چیف جسٹس آف پاکستان کوبھی بھیجا ہے۔

اسد قیصر
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ ہماری حکومت میں ایک ڈرون حملہ نہیں ہوا تھا اور افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے، خیبرپختونخوا کا مسئلہ امن وامان نہیں غلط فارن پالیسی کی وجہ سے ہے، تحریک انصاف کی حکومت نےافغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دیا۔