اسلام آباد:(دنیا نیوز) وکیل پاکستان تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا حکومت سے کوئی حصہ نہیں مانگا۔
پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان کےایجنڈےکے مطابق تمام جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں، ہمیں اپوزیشن جماعتوں سے مثبت جواب مل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات پرپابندیاں اپوزیشن الائنس کو روکنے کیلئے لگائی جارہی ہیں، ہم ملک میں آئین کی بحالی چاہتےہیں، ہمیں پارلیمنٹ کےاندر اور باہر سیاسی ماحول پیدا کرنا چاہیے۔
فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کوپہلے دن سےکہاکہ سولوفلائٹ سے نقصان ہوگا، اتحاد کی سیاست بہت حساس ہوتی ہے، مولانا فضل الرحمان کے کچھ سیاسی مطالبات ہیں کچھ ہمارے ہیں، انہوں نےخیبرپختونخواحکومت میں کوئی حصہ نہیں مانگا۔
وکیل بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری عمران خان سے ملاقاتیں روک دی گئیں، پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں کوئی اتنی خاص نہیں ہیں۔