پشاور میں بی آر ٹی منصوبے میں توڑ پھوڑ کا سلسلہ تھم نہ سکا

Published On 25 February,2025 12:08 pm

پشاور: (ذیشان کاکاخیل) پشاور میں بی آر ٹی منصوبے میں توڑ پھوڑ کا سلسلہ تھم نہ سکا، شہر میں رش کا سبب بننے والے متعدد سٹیشنز کو ایک بار پھر توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام نے بتایا ہے کہ شہرکے دس مختلف سٹیشنز میں تبدیلی لائی جارہی ہے، منصوبے میں تبدیلی پر 70 میلن روپے کی لاگت آئے گی۔

پی ڈی اے کے مطابق یونیورسٹی روڑ پر سٹیشن سے باہر آنے والی ریمپ اور سیڑھیوں کو توڑا جا رہا ہے، شہرمیں ٹریفک کی روانی برقراررکھنے کیلئے سٹیشنز میں تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔