پشاور: (عامر جمیل) خیبرپختونخوا حکومت کے فلیگ شپ منصوبے بی آر ٹی کا سالانہ خسارہ 4 ارب سے تجاوز کر گیا۔
رواں مالی سال کے دوران بی آر ٹی کو سبسڈی کی مد میں 4 ارب 20 کروڑ روپے دئیے جائیں گے، گزشتہ مالی سال کے دوران بی آر ٹی کا خسارہ 6 ارب 25 کروڑ روپے تک پہنچ گیا تھا۔
محکمہ خزانہ نے بتایا ہے کہ بی آر ٹی کے کرایوں میں فی سٹاپ 5 روپے اضافے سے خسارے میں 2 ارب روپے کی کمی آئی ہے جبکہ بی آر ٹی کیلئے اگلے مالی سال کے دوران مزید 50 بسیں چین سے خریدی جائیں گی۔