بی آر ٹی بس سروس میں چوریاں کرنے والے گروہ کی مرکزی ملزمہ گرفتار

Published On 22 November,2025 06:09 pm

پشاور: (دنیا نیوز) بی آر ٹی بس سروس میں چوریاں کرنے والے گروہ کی مرکزی ملزمہ گرفتار کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق منظم گروہ کے ارکان مسافروں سے قیمتی اشیاء، زیورات اور موبائل فونز چوری کرتے تھے۔

گرفتار ہونے والی مرکزی ملزمہ کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی، قیمتی زیورات اور دو عدد موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

بی آر ٹی انتظامیہ نے پولیس کی بروقت کارروائی اور بھرپور تعاون کو سراہا۔