اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران گرم جوش مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس دورے کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری پر فیصلوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔