بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی تعلقات میں اضافے پر اتفاق

Published On 07 March,2025 05:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی گئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف دیگر معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات کے موقع پر پی پی پی پی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری بھی موجود تھے۔