پاکستان کی معاشی ترقی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں: وزیراعظم

Published On 08 March,2025 12:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔

اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواتین نےتحریک پاکستان اورپھرملکی ترقی میں اہم کرداراداکیا، خواتین ہر شعبے میں بہترین انداز میں کام کررہی ہیں،ملکی ترقی کیلئے خواتین کو مزید مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ارفع کریم نے آئی ٹی میں عالمی سطح پر ریکارڈ قائم کیا، نصرت بھٹو اور کلثوم نواز نے آمریت کیخلاف جدوجہدکی، قومی کی بیٹی مریم نواز بطور وزیراعلیٰ قوم کی خدمت کررہی ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز بہترین انداز میں صوبے کی خدمت کررہی ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عورت کی تربیت نسلوں کو بہتر بنا سکتی ہے، خواتین پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہیں،لڑکیوں کو تعلیم سےآراستہ کرنا بڑا چیلنج ہے،جب میں وزیراعلیٰ تھا توپنجاب خصوصی طور پرجنوبی پنجاب میں خواتین کی تعلیم ایک بڑاچیلنج تھا، ہم نے خواتین کی تعلیم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبربھی ایک بہت بڑاچیلنج تھا،میرےدوروزارت میں پنجاب کےبھٹوں میں چائلڈلیبرکاخاتمہ ہوا، اسلام آباد میں ڈے کیئرسینٹربنادیئے ،اس میں مزید بہتری لائیں گے، سابق حکومت کا کوئی اچھا کام ہو تو اگلی حکومت اسے ختم کردیتی ہے، کسی بھی حکومت کا اچھا کام جاری رہنا چاہیے۔ 

خواتین نے پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا: اعظم نذیر تارڑ

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خواتین قوم کی معمار ہیں، خواتین نے پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعظم نےخواتین کےحقوق کے حوالے سے بہت سی کاوشیں کیں،شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ بھی خواتین کے حقوق کیلئے بہت کام کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو اسلامی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں، شہید بینظیر بھٹو نے تاریخ رقم کی، معاشرے میں خواتین کا کردار نمایاں ہے،خواتین نہ صرف قوم کی معمار بلکہ سیاست کا بھی اہم حصہ ہیں۔