کوئٹہ: گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، میاں بیوی جھلس کر زخمی

Published On 09 March,2025 11:43 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں میاں بیوی جھلس گئے۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں ہنہ اوڑک کے علاقے کلی احمد خان میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکا ہوا جس میں میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔