خیبرپختونخواحکومت کی کارکردگی پر مقامی رہنما اور کارکنان ناخوش، اعلامیہ جاری کردیا

Published On 09 March,2025 08:05 pm

پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخواحکومت کی کارکردگی پر اپنے ہی پارٹی کے رہنماوں اورکارکنوں نے تنقید کے نشتر چلا دیئے۔

پشاور میں ترقیاتی کام نہ ہونے کےخلاف پی ٹی آئی کے ضلعی تنظیم چند دن قبل ہونے والے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ تیسری بار پی ٹی آئی کی حکومت ہے اب بھی پشاور اہم مسائل سے دوچار ہے، اعلامیہ پشاور شہر کے مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو نظرانداز کیا جارہا ہے، شہر میں سیورج کا ںظام تباہ ہے بارشوں کے بعد شہر سیلاب کا منظر پیش کرتا ہے۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈبلیو ایس ایس پی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے صفائی کا نظام درہم برہم ہے، پشاور کے کئی علاقے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، بیشتر علاقے سٹریٹ لائٹنگ سے محروم ہے، کاروباد کے موقع فراہم کئے جائیں۔

اجلاس کے اعلامیہ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ریئل اسٹیٹ کا کام ختم ہوچکا ہے،پشاور کا ترقیاتی فنڈ دوسرے اضلاع میں منتقل کیا جارہا ہے، سیف سٹی پراجیکٹ2009 میں تجویز کیا گیا اب تک عمل درآمد نہ ہوسکا، مسائل کے حل پر فوری غور نہ کیا گیا تو احتجاج کا آپشن موجود ہے۔

دوسری جانب فوکل پرسن وزیراعلیٰ برائے پشاور میگا پراجیکٹس ارباب عاصم کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ پشاور سمیت صوبہ بھر میں میگا پراجیٹس پر کام جاری ہے، اجلاس میں جو تجاویز سامنے آئے ہیں اُس پر عمل درآمد ہوگا۔