اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز چودھری اور سینیٹر عون عباس پبی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔
چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چودھری اور سینیٹر عون عباس کے موجودہ سیشن کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ ضروری سمجھتے ہیں کہ سینیٹر اعجاز چودھری اور سینیٹر عون عباس کی سینیٹ کے 346 ویں اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے قواعد و ضوابط 2012 کے رول 84 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔