دہشتگردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہوا: نوازشریف

Published On 13 March,2025 02:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کی۔

صدرمسلم لیگ ن محمد نوازشریف نے کہاکہ دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔

محمد نوازشریف کا کہنا تھا کہ مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔