خواجہ آصف عادی جھوٹے، کسی اکاؤنٹ سے بی ایل اے کے حق میں بات نہیں ہوئی، فیصل چودھری

Published On 13 March,2025 09:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چودھری نے کہا کہ خواجہ آصف عادی جھوٹے ہیں، تحریک انصاف کے کسی اکاؤنٹ سے بی ایل اے کے حق میں بات نہیں ہوئی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل چودھری نے کہا کہ ٹرین پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملے بلوچ روایات نہیں ہیں، بی ایل اے جیسی تنظیموں کو تحریک انصاف نے کبھی اون نہیں کیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے اپوزیشن کے دوران اداروں پر بےبنیاد الزامات لگائے تھے۔

فیصل چودھری نے کہا کہ قومی سانحہ پر حکومت کی طرف سے سیاست چمکانے پر افسوس ہے، دہشت گردی کسی ایک صوبے کا مسئلہ نہیں ہے۔