کوئٹہ: (دنیا نیوز) بروری کے علاقے کرانی میں دہشت گردی کا ایک اور افسوسناک واقعہ رونما ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کرانی میں اے ٹی ایف موبائل کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں 1 اہلکار شہید جبکہ 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔
ذرائع پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔