مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا۔
وادی لیپہ اور وادی نیلم کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بدستور بند رہیں، ہلکی بارش اور برف باری کے بعد گلیات میں مطلع صاف ہوگیا۔
گزشتہ روز نتھیا گلی، ایوبیہ، میراں جانی اور چھانگلہ گلی میں ہلکی بارش اور برف باری ہوئی۔