کراچی سے پہلی عید سپیشل ٹرین کب چلے گی؟ پاکستان ریلویز نے شیڈول جاری کر دیا

Published On 19 March,2025 04:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان ریلویز کی جانب سے کراچی سے تین عید سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، جن کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

کراچی سے لاہور کے لیے 2 عید سپیشل ٹرینیں اور کراچی سے راولپنڈی کے لیے ایک عید سپیشل ٹرین چلائی جائے گی۔

پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی کینٹ سٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو چلائی جائے گی، پہلی عید سپیشل ٹرین دوپہر ایک بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی۔

دوسری عید سپیشل ٹرین کراچی سٹی سٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائے گی، جو کراچی سٹی سے مسافروں کو لے کر رات ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہو گی۔

کراچی سے لاہور کے لیے تیسری عید سپیشل ٹرین کراچی کینٹ سٹیشن سے رات 9 بجے 28 مارچ کو روانہ کی جائے گی۔