حملے کرنے والوں کو کیسے بات چیت سے سمجھائیں: افنان اللہ خان

Published On 19 March,2025 09:00 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹرافنان اللہ خان نے کہا کہ حملے کرنےوالوں کوکیسےبات چیت سےسمجھائیں۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرافنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پہلےکہتے تھے ان کےساتھ نہیں بیٹھوں گا، اب بانی پی ٹی آئی منتیں کررہےہیں، قومی سلامتی سےمتعلق کسی میٹنگ میں بانی شریک نہیں ہوئےتھے، ہم نےاپوزیشن کےدوران کبھی نہیں کہا تھا پہلےہمارے لیڈرکوباہرسےنکالو۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےدورمیں خطرناک قیدیوں کولاکربسایا گیا، جب ملک کےحالات ٹھیک ہوگئےتھےتوطالبان کو لانے کی کیا ضرورت تھی؟۔

سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کی خواہش کچھ اورتھی، اب کہہ رہےہیں طالبان کوبات چیت سےسمجھائیں، حملےکرنےوالوں کوکیسےبات چیت سےسمجھائیں، بانی پی ٹی آئی کوذاتی مفادات سےبالاترہوکرسوچنا چاہیے۔