حیدرآباد میں مال گاڑی کی بوگی ٹریک سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

Published On 23 March,2025 10:57 pm

حیدرآباد :(دنیا نیوز)سندھ کے ضلع حیدرآباد میں مال گاڑی کی ایک بوگی ریلوے ٹریک سے اتر گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق سندھ یونیورسٹی جامشورو ریلوے سٹیشن پر مال گاڑی کی بوگی ٹریک سے اتری، جس سے کوٹری تا دادو ریلوے سیکشن معطل ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اطلاع پر ریلوے کا عملہ ہنگامی طور پر طلب کرلیا گیا جبکہ متاثر بوگی کو واپس ریلوے ٹریک پر لانے کے لیے کوشش شروع کردیں، ٹریک بند ہونے کے باعث لاڑکانہ سے کوٹری آنے والی موہن جو دڑو مسافر کو ہنگامی طور پر پیٹارو ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا۔

خیال رہے متاثر مال گاڑی جامشورو تھرمل پاور ہاؤس میں کوئلہ اتارکر واپس کراچی جارہی تھی۔