سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

Published On 24 March,2025 01:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان حکومتِ سندھ کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کیا گیا ہے، صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 4 اپریل کو سندھ میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے، اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی تعطیل ہو گی۔