پاک ایران راجئے کراسنگ پوائنٹ تین روز کے لئے بند

Published On 26 March,2025 10:08 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاک ایران راجئے کراسنگ پوائنٹ کو تین روز کے لئے بند کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارڈر 31 مارچ سے 2 اپریل تک مکمل بند رہے گا، بارڈر تین دن کے لئے تمام قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہوگا۔

ایران کے ساتھ سرحد کی بندش سے دونوں ممالک کے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا رہنے کا خدشہ ہے۔