واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے ایرانی انٹیلی جنس وزارت سے منسلک 3 افراد پر پابندیاں لگا دیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پابندیاں سابق ایف بی آئی ایجنٹ کے اغواءاور حراست میں رکھنے پر لگائی گئیں، سابق ایف بی آئی اہلکار رابرٹ لیونسن ایران میں حراست کے دوران ہلاک ہو ئے تھے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی اہلکار کے اغواء میں ایرانی افسران محمد بصیری، احمد خزائی بھی ملوث ہیں، ایرانی انٹیلی جنس وزارت کے افسران کو تلاش کرکے سخت سزادیں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی شہریوں کیخلاف غیر منصفانہ حراست کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔