چھوٹی عید کی بڑی تیاریاں، مارکیٹوں اور بازاروں میں گہما گہمی عروج پر

Published On 27 March,2025 01:43 am

لاہور: (دنیا نیوز) چھوٹی عید کی بڑی تیاریاں، مارکیٹوں اور بازاروں میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔

خواتین اور مردوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی پرجوش نظر آئے، کسی کو من پسند کپڑوں کی تلاش تو کسی کو جوتوں کی فکر لاحق رہی۔

گھڑیوں، چشموں اور دیگر چیزوں کی خریداری بھی عروج پر پہنچ گئی۔