میاں چنوں:(دنیا نیوز) رکشہ اورموٹر سائیکل کی ٹکر سے نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق حادثہ ونجاری کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار رکشہ نے مخالف سمت میں آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ، جس نے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ میں جاں بحق نوجوان کی شناخت عبیدولد اللہ دتہ سکنہ 135 سولہ ایل کے نام سے ہوئی، متوفی 9ویں کلاس کا پیپر دے کر واپس گاؤں جا رہا تھا۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق نوجوان کی لاش مقامی ہسپتال میں منتقل کردی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔