لاہور: (دنیا نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بزرگان کی قبور پر حاضری دی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور دیگر عزیز واقارب نے نماز عیدالفطر جاتی عمرہ میں ادا کی۔
عیدالفطر کے موقع پر قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میاں محمد شریف، اہلیہ میاں محمد شریف، بیگم کلثوم نواز، عباس شریف کی قبور پر حاضری دی، تمام مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کیں۔
میاں محمد شریف، اہلیہ میاں محمد شریف، بیگم کلثوم نواز اور عباس شریف کی قبور پر پھول رکھے۔
اس موقع پر قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محفل میلاد شریف میں بھی شرکت کی۔