نیویارک: (دنیا نیوز) سفیرعاصم افتخارنے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا۔
سفیرعاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کواپنی اسناد پیش کردیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عاصم افتخار کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، عاصم افتخار نے یو این منشور، کثیر الجہتی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ سفیر عاصم افتخار نے منیر اکرم کی مدت پوری ہونے پر پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھالا ہے۔