جنیوا: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔
اوآئی سی کی جانب سے اسرائیلی مظالم کےاحتساب سےمتعلق قرارداد اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیربلال احمد نے پیش کی، اسرائیلی مظالم کےخلاف قرارداد اکثریت کے ساتھ منظور کی گئی۔
غزہ میں نسل کشی پراکسانے کی روک تھام اورسزادینے کی ضرورت ، اسرائیل کے غیرقانونی قبضے کےحوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پرعملدرآمد پرزور دیا گیا۔
خواتین کےخلاف جنسی تشدد،عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں پرجوابدہی کا مطالبہ کیا گیا ۔