حماس کا اسرائیل کے ساتھ نئی جنگ بندی تجویز پر اتفاق

Published On 30 March,2025 11:23 am

غزہ: (دنیا نیوز) مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

سربراہ حماس خلیل الحیا کے مطابق ثالت قوتوں کی سیز فائر کیلئے نئی تجویز پر متفق ہیں، مصر اور قطر کی جانب سے دو روز قبل نئی جنگ بندی تجویز موصول ہوئی، ہم نے دوسرے مرحلے کی جنگ بندی تجویز کو قبول کرتے ہوئے مثبت جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا امید ہے اسرائیل بھی نئی جنگ بندی تجویز میں رخنہ نہیں ڈالے گا، حماس غزہ میں حکومتی طاقت سے دستبردار ہونے کو تیار ہے، مسلح مزاحمتی گروپ اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب اسرائیل نے نئی جنگ بندی تجویز پر ابھی اپنا واضح مؤقف نہیں دیا۔