صیہونی فورسز کی غزہ میں بربریت جاری، مزید 25 فلسطینی شہید

Published On 27 March,2025 08:01 pm

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کا جنگی جنون کم ہوا اور نہ غزہ میں ظلم و بربریت کی داستان ختم ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 25 فلسطینی شہید جبکہ 82 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کے غزہ سٹی، بیت لاہیہ ، جبالیہ اور خان یونس میں وحشیانہ حملے جاری، اسرائیلی فوج کی مفت کھانا تقسیم کرنے والے مرکز کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار 208 ہو گئی جبکہ 1 لاکھ 13 ہزار910 فلسطینی زخمی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے جنوب میں ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ کیا، اسرائیلی فورسز کی شام کے بندرگاہی شہر لاذقیہ میں چھاپہ کارروائیوں جاری ہیں۔