اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ کے کچھ حصوں پر قبضہ کرنے کی دھمکی

Published On 27 March,2025 12:50 am

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حماس نے قیدی نہ چھوڑے تو غزہ کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ جتنا حماس مغویوں کی رہائی سے انکار کرے گی ہم اتنا ہی طاقت سے حملے کریں گے، عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیل کے مطابق غزہ میں اب بھی 59 یرغمالی ہیں جن میں 25 زندہ ہیں۔

حماس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب پر بیان میں کہا کہ اسرائیل نے زبردستی مغویوں کو واپس لینے کی کوشش کی تو تابوتوں میں واپس کریں گے، یرغمالیوں کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، صیہونی بمباری سے ان کی جانوں کو خطرہ ہے۔

حماس نے مزید کہا کہ اسرائیل ہر بارطاقت کے استعمال کے بعد مغویوں کو تابوت میں لے کر گیا ہے۔