غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں عیدالفطر کے دوسرے روز بھی فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری رہے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں بچوں سمیت 64 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، غزہ کے جنوبی علاقے پر اسرائیلی حملے میں تین افراد شہید ہو گئے، خان یونس پر اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
فلسطینی حکام کے مطابق رفاہ کے قریب اسرائیلی فائرنگ کے ایک ہفتے بعد 14 لاشیں برآمد ہوئیں، لاشیں طبی عملے کے 8 ارکان، 5 شہری دفاع اور ایک یو این ملازم کی ہیں، شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار سے تجاوزکر گئی، 1لاکھ 14 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ فرانسیسی صدر میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، فرانسیسی صدر میکرون نے اسرائیل سے غزہ پر حملے بند کرکے جنگ بندی پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا۔