اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے کسی کو بھی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا نہیں کہا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دہشت گردی ملک کا بہت بڑا ایشو ہے، بانی پی ٹی آئی نے بڑھتی دہشت گردی پر تشویش کا اظہارکیا، بانی کوعلی امین گنڈا پور پراعتماد ہے، میرا توپارٹی لیڈرشپ نےنمبر ہی بلاک کردیا ہے، پارٹی پرکوئی اپنی سوچ مسلط نہیں کر سکتا، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں پرپارٹی لیڈرشپ کوکھل کربولنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اگرکسی کا کوئی گروپ یا اختلاف ہے تو وہ اپنا نقصان خود کرےگا، میرا تو پارٹی لیڈرشپ نےنمبر ہی بلاک کر دیا ہے، پارٹی پر کوئی اپنی سوچ مسلط نہیں کرسکتا، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں پرپارٹی لیڈرشپ کوکھل کر بولنا چاہئے۔
شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ اگرکسی کا کوئی گروپ یا اختلاف ہے تو وہ اپنا نقصان خود کرے گا، مولانا کو علی امین گنڈا پور کے حوالےسےشرائط عائد نہیں کرنی چاہئیں، جب کوئی علی امین گنڈا پورکےخلاف بات ہوگی تووہ جواب دیں گے، مولانا فضل الرحمان دونوں اطراف کھیل رہے ہیں، دونوں اطراف اعتماد سازی کا فقدان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کو ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا، علی امین گنڈا پورنے کہا ہے اگراتحاد ہوتا ہےتوپارٹی ڈسپلن کو فالوکروں گا، بانی کے خلاف تمام جعلی کیسز بنائے گئے، ہم چاہتے ہیں گرینڈ الائنس بنے۔