کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے کینالز کا منصوبہ بند کرنے کا فوری اعلان کرنے کی اپیل کر دی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری سپورٹ سے حکومت چل رہی ہے، پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت گر جائے گی، اگر کینالز بنیں تو حکومت سے اپنی سپورٹ واپس لے لیں گے۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کبھی کینال نہیں بننے دے گی، کینالز کی مخالفت کی جائے، پیپلزپارٹی کی نہیں۔