کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کینالز کے منصوبے کے خلاف کھڑی ہے، پانی کا کوئی منصوبہ صوبوں کے اتفاق کے بغیر نہیں بن سکتا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے کہنے پر ارسا پورے ملک کو ڈبو رہا ہے، پانی کا معاملہ سی سی آئی میں جاتا ہے، کینالز پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا، پہلے منصوبہ منظور ہوگا پھر کام شروع ہوگا۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ وفاق میں حکومت پیپلزپارٹی کی بدولت کھڑی ہے، اپوزیشن کی ڈیمانڈ پر حکومت نہیں چھوڑیں گے، پیپلزپارٹی کے خلاف کینالز کے مسئلے پر پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
ان کا مزیدکہنا تھاکہ ان لوگوں کا مقصد ہے پیپلزپارٹی کو کسی طرح نقصان پہنچائیں، صدر مملکت نے کسی سمری پر دستخط نہیں کئے۔