نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان نے دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی قونصلر عاطف رضا نے کہا کہ دہشت گردوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیار موجود ہیں، ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے بلاروک ٹوک کارروائیاں کرتی ہے۔
عاطف رضا کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد گروہوں کو ہتھیاروں کی رسائی کو روکا جائے، دہشت گرد تنظیموں کو مخالف ملک کی بیرونی امداد اور مالی معاونت حاصل ہے۔