ججز ٹرانسفر کیس، سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Published On 07 April,2025 08:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 14 اپریل کو سماعت کرے گا، آئینی کمیٹی نے سماعت کیلئے 5 رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔

جسٹس محمد علی مظہر 5 رکنی آئینی بینچ کی سربراہی کریں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلہ کیخلاف تمام درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال 5 رکنی بینچ میں شامل ہیں، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس شکیل احمد پانچ رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت 5 ججز نے ججز تبادلہ کو چیلنج کیا تھا۔