پی ٹی آئی ملک میں آج بھی سازشیں کرتی نظر آرہی ہے: طارق فضل چودھری

Published On 08 April,2025 05:57 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں آج بھی سازشیں کرتی نظر آرہی ہے۔

اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل کا کہنا تھا کہ بجلی قیمتوں میں کمی پروزیراعظم اوران کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کی طرف سے مسلسل انتشارکی سیاست کی جارہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی سےعوام کوریلیف ملا ہے۔

وفاقی وزیرپارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی جیسا بڑا چیلنج درپیش ہے، ایک جماعت آج بھی ملک کےخلاف سازشیں کرتی نظرآتی ہے، پی ٹی آئی کوعوام کی فلاح اورملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے۔

طارق فضل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےنفرت،تقسیم اورانتشارکی سیاست کوفروغ دیا، پی ٹی آئی نےملکی سلامتی پرحملہ کیا۔