اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے خود سندھ کی نہریں بیچی ہیں ، اب پیپلز پارٹی کے کارکن مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاٹلنگ میں ہمارے بے گناہ لوگ شہید ہوئے، پیکا ایکٹ کو زبردستی لاگو کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ہمیں بات نہیں کرنے دی، اس رویے کے خلاف احتجاج بھی کیا، ہمیں بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی، اس وجہ سے ہم نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے نام نکال لیے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی ، انہیں عید نماز نہیں پڑھنے دی گئی۔