پشاور: (دنیا نیوز) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بنیادی حق تک نہیں دیئے جا رہے، وکلا کی ملاقات بھی نہیں کرائی جا رہی۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ منگل کو بانی سے وکلا اور گھروالوں کی ملاقات طے ہے، انہیں ملاقات کرنے دی جائے۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ حکومت کی کسان دشمن پالیسی پر پی ٹی آئی کا مؤقف واضح ہے، پاکستان جیسے زرعی ملک میں کسان کےساتھ دشمنی ملک کےساتھ دشمنی ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 2022 کےسیلاب کے بعد گندم کی کمی کو پورا کرنے کیلئے گندم کی امپورٹ کی گئی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین سے درخواست ہے کہ وہ اس گندم سکینڈل کو اٹھائیں۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کی پالیسی آئی ایم ایف کی شرط پر ختم کر دی گئی ہے، ملک میں بہت بڑا بحران آنے والا ہے، پاکستان میں کسانوں کوسہولت کیا دی گئی ہے ان پر اب ٹیکسز بھی لگائے جا رہے ہیں۔