تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا

Published On 06 April,2025 10:27 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس کل دن تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت اپوزیشن لابی میں زرتاج گل کریں گی۔

یاد رہے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔