پی ٹی آئی میں مس انڈر سٹیڈنگ، چپقلش چلتی رہتی ہے: علی محمد خان

Published On 07 April,2025 03:38 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف میں چپقلش چلتی رہتی ہے، پارٹی میں مس انڈر سٹینڈنگ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقتدار کی جنگ نہیں، بیرسٹرگوہر،سلمان اکرم راجہ پارٹی کومتحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پارٹی کے اندرونی معاملات کو باہر ڈسکس نہیں کرنا چاہئے۔

علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، پارٹی نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کوئی کال نہیں دی، جب پارٹی کوئی فیصلہ کرے گی تو احتجاج کریں گے۔