اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ دسمبر 2022ء میں بانی پی ٹی آئی نے کہا وہ آرمی چیف سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی نے کہا کہ بانی نے کہا آپ جائیں اور فوجی قیادت سے بات کریں، آرمی چیف سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن دروازے نہ کھلے، بانی سے کہا عارف علوی اور ساتھیوں سے ملکر اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا۔
اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ ایک ولاگر کہتا ہے اعظم سواتی 26 نومبر کو کہاں تھے؟ میں تو اٹک جیل میں تھا، میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائی گئیں۔