الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر لیا

Published On 07 April,2025 07:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس منگل کو سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔