راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے کل اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا معاملہ، کوآرڈی نیٹر سلمان اکرم راجہ نے پارٹی رہنماؤں کی لسٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دی۔
کل ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں سلمان اکرم راجہ اور نیاز اللہ نیازی شامل ہیں، بشریٰ بی بی کی سابق ترجمان مشال یوسفزئی کا نام بھی لسٹ میں شامل ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوائی گئی لسٹ میں مبشر نسوانہ، مبشر رحمان اور چودھری ظہیر عباس کے نام بھی شامل ہیں۔