راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو جیل میں ملاقات کے دن کے حوالے سے جیل حکام کو ملاقاتی افراد کی فہرست دے دی گئی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر کا نام شامل ہے۔
ملاقات کرنیوالوں میں صاحبزادہ حامد رضا، علامہ ناصر عباس، نیاز اللہ نیازی کا بھی نام شامل ہے۔
جمعرات کو فیملی ملاقات کے لیے بھی جیل حکام کو درخواست دے دی گئی، جس میں علیمہ خان، نورین نیازی، ڈاکٹر عظمیٰ اور قاسم زمان کا نام شامل ہے۔
نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ منگل کو ملاقات نہ ہونے پر فیملی ملاقات کی دوبارہ درخواست دی گئی، ملاقاتی افراد کی فہرستیں سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دی گئیں۔