پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے متنازعہ مائنز اینڈ منرلز مجوزہ بل پر بریفنگ کا فیصلہ کر لیا۔
14 اپریل کو خیبرپختونخوا اسمبلی جرگہ ہال میں اراکین صوبائی اسمبلی کو بریفنگ دی جائے گی، 4 اپریل کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کئے گئے مجوزہ بل پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے اعتراض کیا تھا۔
بریفنگ کا مقصد متنازعہ بل پر اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی کے اعتراضات دور کرنا ہے، جرگہ ہال میں ہونے والی بریفنگ کےلئے تمام اراکین اسمبلی کو دعوت دی گئی ہے۔
بریفنگ میں نہ صرف حکومتی بلکہ اپوزیشن اراکین کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا، اراکین اسمبلی کے خدشات دور کرکے مجوزہ بل پاس کرنے کےلئے راہ ہموار کرنا ہے۔
اراکین اسمبلی کو باور کرایا جائے گا کہ مجوزہ بل میں صوبے کے حقوق کے خلاف کچھ نہیں ہے۔