اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق کو سندھ کی آواز سننی چاہیے، ہم نہیں چاہتے سڑکوں پر مسائل حل کریں۔
وفاقی دار الحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا سندھ میں جان بوجھ کر حالات خراب کیے جا رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ایک سال سے سی سی آئی کا اجلاس نہیں بلایا جارہا، پی ٹی آئی کا ایک ہی ایجنڈا ہے این آر او دے دو۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جتنا مرضی رو لیں،ان کو این آر او نہیں ملے گا۔