کراچی: (دنیا نیوز) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہزاروں ماؤں کی گودیں اجاڑیں، ایم کیو ایم کے پاس کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، دھڑے بندی کا شکار ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ڈمپر حادثات کو جواز بنا کر نفرت کے بیانات دیئے جا رہے ہیں، سندھ کو بدامنی کا شکار نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کو تیار ہوں، الیکشن میں مقابلہ کریں۔