ججز ٹرانسفر کیس: قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد

Published On 14 April,2025 01:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے پانچ ججز کی درخواست پر نوٹسز جاری کر دیئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو نوٹس جاری کیا گیا، عدالت نے جسٹس خادم حسین، جسٹس محمد آصف کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

ٹرانسفر ہونے والے تینوں ججز، متعلقہ ہائیکورٹس کے رجسٹرار اور اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کیا گیا، عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا آپ کی درخواست میں کام کرنے سے روکنے کی استدعا ہی نہیں، صدر مملکت کے پاس ججز کے تبادلوں کا اختیار ہے، اگر ججز کے تبادلوں میں اضافی مراعات ہوتیں تو اعتراض بنتا تھا، چیف جسٹس پاکستان کی سفارش پر تبادلے آئین کے مطابق ہیں۔