سندھ یتیم صوبہ، زرداری کو باہر نکالو، پوچھو کینالز نکالنے کا غلط فیصلہ کیوں کیا؟ صدر الدین شاہ

Published On 16 April,2025 01:06 am

عمر کوٹ: (دنیا نیوز) صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ پانی ہوگا تو ہی سندھ آباد ہوگا، زمینیں آباد ہوں گی۔

صدرالدین شاہ راشدی نے این اے 213 میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی ہوگا تو ہی آپ کی زمین آباد ہوں گی، بچوں کا مستقبل روشن ہوگا، فیصلہ کرنے سے پہلے سٹیک ہولڈر سے بات کریں، ہمیں اقتدار کی کوئی ضرورت نہیں پانی پر سب اکٹھا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا پانی لیا جارہا ہے، جس رایا نے سندھ صوبے کی قرارداد پیش کی تھی ان سے پوچھیں انکا حق ہے یا نہیں، کارپوریٹ فارمنگ نے افریقہ کو برباد کردیا، اب یہاں اس سندھ کو غیرآباد کرنے کا مشن بنایا ہے، ہم چار بھائی ہیں، سندھ فقط یتیم صوبہ ہے، زرداری کو اب نکالو باہر پوچھو غلط فیصلہ کیوں کیا۔

صدرالدین نے مزید کہا کہ میں وکلا برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پانی کے مسئلے پر آواز بلند کی، وقت ہے اب بھی، انکے ہوتے ہوئے کوئی ملک میں انویسٹمنٹ نہیں آئے گی، سندھ پر رحم کرو، بلوچستان پر رحم کرو، پنجاب اور کے پی کے پر رحم کرو، سمجھنے والے فیصلہ کریں، ٹھیکیداروں کا گلا پکڑیں، ہمیں اقتدار کی بھوک نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کینال نکالنے سے پہلے یہ سوچو کہ پاکستان کی قرارداد پیش کرنے والوں کو جینے کا حق ہے یا نہیں، ہم مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، یہ تب ہوگا جب چاروں بھائی متفق ہوں گے۔