اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ

Published On 16 April,2025 01:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ججز ٹرانسفر کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے آئینی پٹیشن واپس لینے کیلئے اتھارٹی لیٹر بھی جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد شہزاد کو آئینی درخواست واپس لینے کا اختیار دے دیا، بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ کے دستخط سے اتھارٹی لیٹر جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابقہ کابینہ نے آئینی درخواست دائر کی تھی۔